ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نجی نیوز چینل کی رپورٹنگ ٹیم پر بدمعاشوں نے چلائی گولیاں 

نجی نیوز چینل کی رپورٹنگ ٹیم پر بدمعاشوں نے چلائی گولیاں 

Sun, 09 Jun 2019 22:12:30    S.O. News Service

دہلی9جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹنگ ٹیم پر بدمعاشوں کی طرف سے گولی چلائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بدمعاشوں نے رپورٹنگ ٹیم پر 3 راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ گولیاں داغنے کے بعد بدمعاشوں نے ذاتی نیوز چینل کی گاڑی کا ایک کلومیٹر تک پیچھا کیا۔ نیوز ٹیم نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچا پائی۔ جب نیوز ٹیم INA میٹروا سٹیشن پر پہنچی تو الزام ہے کہ پولیس نے مدد نہیں کی اور وہاں سے چلی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بدمعاش پلسر موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس نے کیس درج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔دہلی میں آئے دن فائرنگ کا واقعہ پیش آرہا ہے۔ اس سے پہلے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سنیچر کی صبح علی پور براڑی کے  کے ایک گاؤں میں ایک تصادم کے بعد دو انعامی بدمعاشوں کو گرفتار کیا تھا۔ اے سی پی اور انسپکٹر شیو کمار کی ٹیم نے ٹریپ لگا کر دہلی کے دو بدنام بدمعاش ش سلمان اور ناصر کو تصادم کے بعد گرفتار کیا تھا۔


Share: